آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالرز کی رقم موصول

آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالرز کی رقم موصول

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالرز کی رقم موصول ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ رقم ای ایف ایف (ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی) قرض پروگرام کی دوسری قسط کے طور پر جاری کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 9 مئی کو اس رقم کے جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس رقم کے ملنے سے پاکستان کی معیشت کو فوری طور پر کچھ استحکام ملے گا، اور یہ فنڈز ملکی مالیاتی بحران کے حل کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔

Scroll to Top