شام کے معروف اسلامی سکالر اور صوفی بزرگ ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے حالیہ کامیابی کو ایک تاریخی فتح قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں ڈاکٹر عبدالعزیز نے کہا کہ ’’پاکستان کے دفاع کے قصے آج دنیا بھر میں گونج رہے ہیں۔ مسلح افواج ہماری شان اور لشکر ہماری قوت ہیں، آپ کی بنیاد سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، اور یہ فتح محض دو ملکوں کی نہیں بلکہ دو عقیدوں یعنی ایمان اور کفر کی جنگ تھی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ’’پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف ملک کی محافظ ہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی عزت و وقار کی علامت بھی ہیں۔‘‘ ڈاکٹر عبدالعزیز نے سورۃ الصف کی آیت 4 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’یقیناً اللہ تعالیٰ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کے راستے میں اس طرح صف باندھ کر لڑتے ہیں جیسے کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔‘‘
شامی سکالر نے اس موقع پر کہا کہ ’’یہ جہاد مقدس ہے، اور رسول اللہ ﷺ، فرشتے اور انبیاء کرام آپ کے ساتھ ہیں۔‘‘ انہوں نے افواجِ پاکستان کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ’’اپنے سروں کو بلند رکھتے ہوئے خالد بن ولیدؓ کو یاد رکھو، صفوں میں متحد رہو، اپنے ٹینک تیار رکھو اور پرچم بلند رکھو، کیونکہ اب ہنود کے بعد یہود کی باری ہے۔‘‘
ڈاکٹر عبدالعزیز نے کہا کہ ’’اب پورا عالم اسلام افواجِ پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے اور ان کی بہادری اور قربانی تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔‘‘
آخر میں، انہوں نے سپہ سالارِ پاکستان اور ہر بہادر سپاہی کے لیے خوشبودار سلام پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ ’’اللہ پاک پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھے اور بلندی عطا فرمائے۔‘‘





