انطالیہ: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے، جہاں وہ یوکرین تنازع پر یورپی وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ان کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب یورپ میں سلامتی کی صورتحال انتہائی حساس ہے اور امریکہ اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سرگرم ہے۔
مارکو روبیو نیٹو وزرائے خارجہ کے غیر رسمی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جس میں اتحاد کی سیکیورٹی ترجیحات،روس-یوکرین جنگ کے ممکنہ خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے امور پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق روس اور یوکرین کے وفود کے درمیان براہ راست مذاکرات جمعرات کو استنبول میں ہوں گے۔ ان مذاکرات سے ایک بار پھر امن عمل میں پیش رفت کی امید کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب بنگلادیشی سفیر نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل کا حل نکالنا چاہیے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سنجیدہ کوششیں کرنی ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کا قطر کا دورہ، تجارتی اور دفاعی معاہدوں پر دستخط
مارکو روبیو کا دورہ عالمی سفارتی سرگرمیوں میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب یورپ میں امن و امان کی بحالی کے لیے مربوط اور فیصلہ کن اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔