ایئر وائس مارشل اورنگزیب گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے

اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد حالیہ دنوں میں گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔

گوگل ٹرینڈز کے مطابق 12 مئی کی رات 2 بجے Aurangzeb کے تلاش کے رجحان نے بلند ترین سطح پر پہنچ کر گزشتہ ہفتے کا سب سے اونچا پوائنٹ حاصل کیا۔ اس کے بعد سے عوامی دلچسپی اسی طرح برقرار ہے، جو ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔

ایئر وائس مارشل کی سوشل میڈیا پر مقبولیت کی ایک اہم وجہ ان کی نیوز بریفنگ کے دوران دلچسپ انداز گفتگو اور پیشہ ورانہ مہارت پر عبور ہے، جس میں انہوں نے اپنے پُرمزاح انداز میں کہا کہ جہاں سے پچھلے روز چھوڑی تھی، وہیں سے بات شروع کروں گا، یعنی پی اے ایف بمقابلہ آئی اے ایف مقابلہ چھ صفر سے ہمارے حق میں رہا۔یہ بیان پاکستان کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے چھ طیاروں کی تباہی کے پس منظر میں دیا گیا تھا، جن میں 3 رافیل، ایک SU-30، ایک MiG-29 اور ایک ڈرون شامل تھے۔

ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایا کہ پی اے ایف نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملوں کے جواب میں آپریشن بُنیان المرصوص شروع کیا تھا، جس کا مقصد بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر حملوں کا منہ توڑ جواب دینا تھا۔ بھارتی حملوں میں متعدد پاکستانی شہری، خواتین، بچے اور بزرگ جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کا قطر کا دورہ، تجارتی اور دفاعی معاہدوں پر دستخط

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے 1971 کے بعد پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں بھارتی فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں میں مکمل احتیاط برتی گئی اور شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔گوگل ٹرینڈز میں پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی تلاش کی جانے والی مقبول اصطلاحات میںCeasefire meaning شامل رہی، جسے 1 کروڑ سے زائد بار سرچ کیا گیا۔

Scroll to Top