لوئر کرم کے حالیہ واقعہ کیخلاف حکومت سخت کارروائی کریگی ، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

کوہستان میں نیب کارروائی خوش آئندہے، کے پی حکومت بھی ایکشن لے گی، بیرسٹر سیف

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے مطابق کابینہ اجلاس میں مختلف اسکیموں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں صوبے بھر میں بلا امتیاز لائف انشورنس اسکیم کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ کوہستان میں مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں نیب کی کارروائی کو خوش آئند قرار دیا گیا، اور ملوث عناصر کے خلاف صوبائی حکومت بھی کارروائی کرے گی۔ بیرسٹر سیف نے بتایا کہ تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کی جائے گی جس کی سربراہی وزیراعلیٰ خود کریں گے۔

صحت کے شعبے میں کابینہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صحت کارڈ کے تحت علاج کے دوران وفات پر انشورنس کوریج فراہم کرنے کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ صحت کارڈ پروگرام میں ایک سال کی توسیع بھی منظور کی گئی۔

کابینہ اجلاس میں کے پی ڈیجیٹل پیمنٹ اور فِن ٹیک اسٹریٹجی 2030 کی بھی منظوری دی گئی۔ کرم میں 979 بنکرز کی نشاندہی کی گئی، جنہیں تمام گرادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کرپشن کا ایک اور سکینڈل ،کوہستان ٹی ایم اے کے اکاونٹ سے بھی کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف

صوبائی مشیر اطلاعات نے بتایا کہ 627 بنکرز اپر کرم اور 352 لوئر کرم میں تباہ کیے گئے۔ اس کارروائی میں بھاری ہتھیار، راکٹ لانچر، مشین گنز، مارٹرز اور 151 دیگر ہتھیار برآمد کیے گئے۔

Scroll to Top