یومِ تشکر پر وزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی، عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم

یومِ تشکر پر وزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی، عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم

یومِ تشکر کی تقریب وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی، جہاں قومی پرچم کشائی کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کہا کہ یومِ تشکر دشمن کی جارحیت کے خلاف شاندار فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کا دن ہے، بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بزدلانہ حملہ کیا، جس میں معصوم پاکستانی شہری شہید ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کی قربانی نے ہمیں جوابی کارروائی پر مجبور کیا، پاکستان پُرامن ملک ہے لیکن اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے۔

وزیراعطم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں مؤثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ ہماری افواج نے جس پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، ہماری تاریخ میں یہ دن ہمیشہ ایک روشن مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا

 یومِ تشکر کی تقریب کا مقصد قوم کے اتحاد، افواج کی قربانیوں اور اللہ تعالیٰ کی نصرت پر اظہارِ تشکر کرنا ہے۔

Scroll to Top