پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سیزفائر، خطے کی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی مشاورت کی۔
اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک آنے والے دنوں میں مزید قریبی روابط قائم کریں گے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور برطانیہ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ملاقات میں عالمی و علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال اور باہمی تعاون کے نئے امکانات پر مثبت گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: یومِ تشکر پر وزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی، عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم
حکام کے مطابق یہ ملاقات اسلام آباد میں جاری سفارتی سرگرمیوں کا اہم حصہ ہے جو پاکستان کی عالمی سطح پر شراکت داری کو وسعت دینے کی کوششوں کی عکاس ہے۔





