پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی پر انہیں اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے اور یہ کامیابی قوم کے عزم، اتحاد اور دفاعی طاقت کی مظہر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کو افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور حمایت پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔
شاہد آفریدی نے ملاقات کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ پاک فوج کی قربانیاں اور حکومتی قیادت کی حکمت عملی نے اس اہم مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایران کی کوششوں پرشکریہ ادا کیا
وزیراعظم شہباز شریف نے شاہد آفریدی کے جذبے اور حمایت کو سراہتے ہوئے انہیں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی پر یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔





