پی ایس ایل 10:کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ 238 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 214 رنز بنا سکی۔

پشاور زلمی کی جانب سے بابراعظم نے 49 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔صائم ایوب نے 31 گیندوں پر 47 سکور کیے۔ معاز صداقت نے 19 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حسین طلعت نے 6 گیندو ں پر 12 سکور کیے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر ڈیوڈ وارنر الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر پشاور زلمی کو فتح کے لیے 238 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ڈیوڈ وارنر نے 50 گیندوں پر 86 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جیمز وینس نے 42 گیندوں پر 72 سکور کیے، خوشدل شاہ نے 15 گیندوں پر 43 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ہراسگی ثابت ہونے پراسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکا اسسٹنٹ پروفیسر برطرف

پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، علی رضا اور عارف یعقوب نے ایک ایک وکٹ لی۔

Scroll to Top