بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے سٹاف کنٹری رپورٹ جاری کر دی ہے جو کہ دوسری قسط کی منظوری کے بعد سامنے آئی ہے۔
رپورٹ میں ملک کی معاشی صورت حال، شرح نمو، افراط زر اور قرض ٹو جی ڈی پی تناسب کے حوالے سے تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ مالی سال 2025-26 میں یہ شرح 3.6 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ سال 2026-27 میں شرح نمو 4.1 فیصد تک ہو جائے گی، اور 2027 سے 2030 کے درمیان یہ 4.5 فیصد کی سطح پر مستحکم رہے گی۔
افراط زر کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 5.1 فیصد رہنے کی توقع ہے جو اگلے مالی سال میں بڑھ کر 7.7 فیصد تک جا سکتی ہے جبکہ 2026 سے 2030 تک افراط زر کی اوسط شرح 6.5 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
قرضوں کے حوالے سے رپورٹ میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ مالی سال سے قرض ٹو جی ڈی پی تناسب میں بتدریج کمی واقع ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی میڈیا پر جھوٹ کی یلغار، جمہوریت کے دعوے مشکوک ہو گئے، امریکی اخبار
آئی ایم ایف رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سال 2025-26 میں یہ تناسب 71.9 فیصد، 2026-27 میں 70 فیصد، اور سال 2030 تک کم ہو کر 61 فیصد تک آنے کی توقع ہے۔