اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔
اولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میںکراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز کا شاندار اسکور بنایا۔ایلکس ہیلز نے 88 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 73 اور کپتان شاداب خان نے 42 رنز بنائے۔
252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 172 رنز تک محدود رہی۔
کراچی کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 26، عباس آفریدی نے 34 اور ڈیوڈ وارنر نے 43 رنز اسکور کیے۔
اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سلمان ارشاد اور عماد وسیم نے 2،2 وکٹیں لیں۔