وفاقی حکومت نے مصنوعی ذہانت کو نصاب کا حصہ بنانے پر کام شروع کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس بات کی تصدیق چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کی اور بتایا کہ وفاقی حکومت اے آئی نصاب پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر کوئی کہتا تھا ٹیکنالوجی میں انڈیا بہت آگے ہے مگر پاک بھارت جنگ میں دنیا نے ہمارے نوجوانوں کا ٹیلنٹ دیکھا۔
رانا مشہود نے کہا کہ خاص طور پر پاک فضائیہ اور بہادر افواج نے بھارت کو کرارا جواب دیا، اگر ٹیکنالوجی میں آگے نہ ہوتے تو بھارت پاکستان کے خلاف غزہ ماڈل لیکر آیا تھا مگر ایئر وار فیئر میں انڈیا کے جہاز بلائینڈ ہو گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے وہی جہاز گرائے جنہوں نے پے لوڈ پھینکا ورنہ ہم 35 جہاز گرا سکتے تھے۔ رانا مشہود نے کہا کہ اب کنونشنل وار نہیں ہو گی بلکہ ٹیکنالوجی کے میدان میں ہوگی، بھارت پاکستان کی برتری کی وجہ سے پیچھے ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں،انڈومنٹ فنڈ میں 150 ارب روپے موجود ہیں،علی امین گنڈاپور
چیئرمین یوتھ پروگرام نے کہا کہ اگر بھارت کو ٹیکنالوجی کی مار نہ مارتے تو پاکستان کے حالات کچھ اور ہوتے مگر ہم نے ایسی مار ماری جسے دنیا یاد رکھے گی۔