خیبرپختونخوا میں گرمی یا بارش؟ محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی سامنے آ گئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

ہفتے کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد میں درجہ حرارت 50،سبی49، دادو ، موہنجوداڑو، روہڑی ،لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘ کی سروسز میں تعطل پرپی ٹی اے کا وضاحتی بیان

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ہفتے کی (رات) اور اتوار کے روز آند ھی ، گرج-چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

Scroll to Top