پی ایس ایل 10 کا تاج کس کے سر سجے گا؟ لاہور اور کوئٹہ آج فائنل میں ٹکرائیں گے

پی ایس ایل 10 کا تاج کس کے سر سجے گا؟ لاہور اور کوئٹہ آج فائنل میں ٹکرائیں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل معرکہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے زور آزمائی کریں گی۔

پاکستان سپر لیگ میں اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 19 مقابلے ہو چکے ہیں، جن میں سے 9، 9 میچز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیتے، جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

لاہور قلندرز دو مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ہم پلہ ٹیموں کے درمیان  بڑا ٹاکرا آج شام ساڑھے 7 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا جہاں کرکٹ شائقین کی نظریں ایک سنسنی خیز، جذباتی اور مہارت سے بھرپور مقابلے پر جمی ہوئی ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں شاندار فارم میں رہی ہے اور وہ فائنل میں بھی بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے اس سیزن میں دباؤ کے باوجود شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور وہ فتوحات کے تسلسل کو فائنل میں بھی جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی  پڑھیں: نواک جوکووچ کی ٹائٹلز کی سنچری، جنیوا اوپن جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

لاہور کا قذافی سٹیڈیم فائنل کے لیے مکمل تیار ہے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ٹکٹیں کئی روز پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں اور شائقین کرکٹ کا جوش آسمان کو چھو رہا ہے۔

Scroll to Top