پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا

پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میں پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے جانے والے اس اہم میچ کے دوران ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاک بحریہ کی شاندار قومی خدمات اور بے مثال بہادری کو اجاگر کیا جائے گا۔

فائنل میچ کی اننگز کے وقفے کے دوران ہونے والی اس تقریب میں پاک بحریہ کے اہلکاروں کو مدعو کیا جائے گا جہاں انہیں عوام اور پی ایس ایل منتظمین کی جانب سے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

اس سے سے پہلے پی ایس ایل میں پاکستان آرمی اور پاکستان ایئر فورس کو بھی اسی طرز پر خراجِ تحسین پیش کیا جا چکا ہے جس کا مقصد ملک کی مسلح افواج کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو عوام کے سامنے لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کا تاج کس کے سر سجے گا؟ لاہور اور کوئٹہ آج فائنل میں ٹکرائیں گے

پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس روایت کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔

Scroll to Top