سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے حضدار میں سفاکانہ حملہ صرف خضدار پر نہیں بلکہ پاکستان کے ہر بچے کے روشن مستقبل پر وار تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے بلوچستان کے علاقے حضدار میں معصوم طلبا کے خون سے بہنے والا ہر قطرہ فتنہ الہندوستان کے خلاف گواہی دے گا، دشمن کی بزدلی کی واضح مثال ہے کہ انہوں نے سکول بس کو نشانہ بنایا۔
ذرائع نے کہا کہ شیما، مسکان، ثانیہ اور دیگر شہید بچوں کے خواب کبھی مر نہیں سکتے اور بھارتی سرزمین پر تیار کی گئی سازش نے پاکستان کی ماؤں کی گودیں اجاڑ دی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن نے سکول بیگ اٹھانے والے معصوم بچوں کو تابوت میں بدل دیا جو انسانیت کے لیے شرمناک واقعہ ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ معصوموں کے قاتلوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانا وقت کی اولین ترجیح ہے اور فتنہ الہندوستان اور اس کے آقاؤں سے معصوم خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار بس حملے کی دو زخمی طالبات دم توڑ گئیں، شہدا کی تعداد 8 ہوگئی
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اس ہولناک حملے کے پس پردہ سازشی عناصر کا سختی سے مقابلہ کریں گی اور انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔