بھارتی میڈیا میں پاکستان کے خلاف بلاجواز جارحیت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف حملہ کرکے کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کی۔
پرواین سواہنے نے بالاکوٹ حملے کو بھی ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں فضائیہ کا غلط استعمال کیا گیا اور اس وقت بھارت کو پاکستان کی دفاعی تیاریوں کا علم تک نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس بار پاکستان نے فضائی حملوں کا بھرپور مقابلہ کیا، اور اس جارحیت نے بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
پرواین سواہنے نے کہا کہ اگر حملہ کرنا تھا تو فوجی اہداف کو نشانہ بنانا چاہیے تھا دہشت گرد کیمپ فوجی اہداف نہیں ہوتے، اور فوجی تنصیبات پر حملہ نہ کرنا بھارتی حکمت عملی کی کمزوری کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود افواجِ پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور دنیا کو امن کا پیغام دیا، یوسف رضا گیلانی
پرواین سواہنے نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان ’’اب ہم جواب دیں گے‘‘ کو بھارت کی پوزیشن مزید کمزور کرنے والا قرار دیا، انہوں نےکہا اگر بھارت جنگ کے لیے تیار نہیں تھا تو اسے یہ جارحیت شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی۔





