پی ایس ایل فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل معرکہ،  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ میں اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 19 مقابلے ہو چکے ہیں، جن میں سے 9، 9 میچز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیتے، جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

لاہور قلندرز دو مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں شاندار فارم میں رہی ہے اور وہ فائنل میں بھی بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے اس سیزن میں دباؤ کے باوجود شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور وہ فتوحات کے تسلسل کو فائنل میں بھی جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔

Scroll to Top