وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ سرکاری دورے پر استنبول پہنچ گئے ہیں، صدر اردوان سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
استنبول ایئرپورٹ پر ترک وزیر دفاع، ڈپٹی گورنر اور پاکستانی سفارتکاروں نے وزیرعظم شہبازشریف کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کریں گے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، دفاعی تعاون، اقتصادی روابط، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے ترک ہم منصب کو پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ کی سفارتی معاونت پر شکریہ بھی ادا کریں گے، ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کے اصولی مؤقف کی بھرپور حمایت کی ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، اور معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دفاع وطن کیلئے ہر لمحہ تیار، پاک بحریہ کی خصوصی ویڈیو جاری
یہ دورہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔