خیبرپختونخوا میں 9 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف تین الگ الگ کارروائیاں کیں جن میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے دہشتگرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کی گئی جس میں 4 خوارج مارے گئے۔

دوسری کارروائی ٹانک میں ہوئی جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تیسری بڑی کارروائی خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی جس میں 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں اور دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک  خوارج بھارت کی سرپرستی میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے اور مختلف دہشت گرد حملوں میں ملوث ہونے کے شواہد بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خضدار حملہ نہیں، پاکستان کے ہر بچے کے مستقبل پر حملہ تھا، معصوم خون کا بدلہ لیا جائے گا، سیکیورٹی ذرائع

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی اور کسی بھی قیمت پر امن و امان قائم رکھا جائے گا۔

Scroll to Top