ایبٹ آباد : خیبرپختونخوا ہاؤس کے قریب جنگل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

ایبٹ آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس کے قریب جنگل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے کنٹرول روم نے فائر ویکل اور فائرفائٹرز کو موقع پر روانہ کیا۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور انتھک محنت کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق، بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا، جس سے ممکنہ نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

Scroll to Top