کوہاٹ :بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے 12 ویں اور 11 ویں جماعت کے منسوخ شدہ پرچے دوبارہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق درہ آدم خیل کالج کے مرکز نمبر 92 اور 93 میں 12 مئی کو طلباء کے احتجاجی مظاہرے کے دوران امتحانی پرچے خراب یا منسوخ ہو گئے تھے، جس کے باعث متعلقہ پرچے دوبارہ شیڈول کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ویں جماعت کا انگریزی لازمی دوسرا پیپر 4 جون کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک لیا جائے گا، جبکہ 11 ویں جماعت کے مضمون شماریات کا دوسرا پیپر بھی 4 جون کو دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک ہوگا۔ یہ امتحانات صرف ان امیدواروں کے لیے ہوں گے جن کے پرچے احتجاج کے دوران متاثر ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : میٹرک امتحان : پرچہ آؤٹ ہونے پر نوشہرہ خیشگی بالا کے امتحانی مرکز کا عملہ معطل
بورڈ انتظامیہ نے تمام طلباء سے اپیل کی ہے کہ مقررہ تاریخ اور وقت پر اپنی آمد یقینی بنائیں تاکہ امتحانات بحسن و خوبی مکمل کیے جا سکیں۔