غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکا کی نئی تجویز پر دستخط کر دیے ہیں، تاہم مزید بات چیت جاری ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کے مشرق وسطیٰ میں خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کی پیش کردہ نئی تجویز پر اسرائیل نے اتفاق کر لیا ہے، لیکن حماس کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور امید ہے کہ جلد ہی غزہ میں جنگ بندی عمل میں آ جائے گی تاکہ تمام مغویوں کو بازیاب کرایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : ہارورڈ یونیورسٹی پر غیر ملکی طلبہ کے داخلے کے حوالے سے وفاقی عدالت کا حکم امتناع میں توسیع
حماس نے اعلان کیا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کردہ معاہدے پر غور کر رہی ہے۔





