وزیراعظم شہباز شریف اہم علاقائی اور سفارتی دورہ مکمل کرنے کے بعد دوشنبے سے وطن واپس اسلام آباد پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کیا جس کا مقصد خطے میں اقتصادی، ماحولیاتی اور سفارتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔
چار ملکی دورے میں وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور باہمی تعاون سے متعلق کئی معاہدوں اور منصوبوں پر بات چیت کی۔
دوشنبے میں وزیراعظم شہباز شریف نے گلیشیئرز کانفرنس میں شرکت کی، انہوں نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی معطلی قابل مذمت، پاکستان پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، وزیراعظم
وزیراعظم کا یہ دورہ خطے میں بڑھتے ہوئے اقتصادی چیلنجز اور ماحولیاتی مسائل کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ان دوروں کے دوران کئی عملی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا جنہیں جلد نافذ العمل بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔