حکومتِ پاکستان نے بلوچستان میں سرگرم تمام دہشت گرد تنظیموں کو ”فتنہ الہندوستان“ کا نام دے دیا ہے۔
وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام تنظیمیں اب ”فتنہ الہندوستان“ کے نام سے جانی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:جے یوآئی کا عیدالاضحی کے بعدخیبرپختونخوا میں کرپشن اور بدانتظامی کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ نام دہشتگردتنظیموں کےاصل عزائم اجاگر کرتا ہے، یہ نام ان تنظیموں کے اصل نظریات، عزائم اور پاکستان مخالف ایجنڈے کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔