جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخواہ کی مجلس عاملہ، مرکزی مجلس عاملہ کے خیبرپختونخواہ کے اراکین اور صوبائ پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس پشاور مفتی محمود مرکز میں منعقد ھوا جس میں مرکزی امیر حضرت مولانا فضل الرحمن نے خصوصی شرکت کی۔
صوبائ پارلیمانی اراکین اور مجلس عاملہ نے مولانافضل الرحمن صاحب کے سامنے صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کی کرپشن بدانتظامی، عہدوں کی خرید وفروخت، فنڈز کی نیلامی ، کوھستان میں چالیس ارب کی کرپشن، سولرائزیشن کی کرپشن، گندم سکینڈل،زرعی ٹیکس اور مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے شکایات کے انبار لگاتے ھوئے ان کو مفصل بریفنگ دی۔ جس کے بعد اس پر تفصیلی غوروخوض کے بعد فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں کرپشن اقربا پروری، بدانتظامی، امن امان کی بگڑتی صورت حال کم عمری کی شادی کے بل مائینرز ومنرلز بل کے خلاف جے یوآئی خیبر پختون خوا عوامی مہم چلانے کے فیصلے کئےگئے۔
عیدالاضحی کے بعد پہلا تاریخ ساز احتجاج ہزارہ ڈویژن سے شروع ہوگا اور اس کا آغاز 29 جون کو بٹگرام سے مولانا فضل الرحمن صاحب کی قیادت میں تاریخ ساز اجتماع کے انعقاد سے کیا جائے گا۔
اجلاس میں بی آر ٹی مالم جبہ کیس کوہستان سکینڈل اور کرپشن کے واقعات کو صوبائی حکومتوں کو ملکی تاریخ کے بدنام ترین سکینڈلز قرار دیا اجلاس میں کہاگیا کہ مسلسل چور چور کے نعرے لگانے والوں کی سب سے بڑی چوری پکڑی گئی حکومت کی سرپرستی میں تقریبا تمام اضلاع میں بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے گئے ۔
اجلاس میں مائینرز ومنرل بل کو صوبہ کے حقوق واختیارات پر ڈاکہ اور اسے آئین کے منافی قرار دیا اجلاس میں مطالبہ کیاگیا کہ کوہستان سکینڈل سمیت بی آر ٹی مالم جبہ اور بلین ٹریز کرپشن کی تحقیقات کرکے قوم کے سامنے مجرموں کو بےنقاب کیاجائے ۔
اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے قومی خزانہ سے لاہور ہائی کورٹ بار کو آٹھ کروڑ روپے خطیر رقم کی منظوری دینے کے کابینہ کے فیصلے کو خیبر پختون کے عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیا ۔
یہ بھی پڑھیں :ماہرین نے گرمیوں میں رات کے وقت پنکھا چلانے کو کیوں خطرناک قرار دیا
اجلاس میں کم عمری کی شادی بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ قانونی مشاورت کے بعد قانون کو شریعت کورٹ میں چیلنج کرنے کے ساتھ عوامی سطح پر بھی اسلام دشمن قانون کے خلاف مہم چلائی جائےگی۔





