پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کا الرٹ، چند علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کا الرٹ، چند علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ یکم جون سے 5 جون تک درجہ حرارت میں مزید 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض بالائی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔

چترال، دیر بالا و زیریں، سوات، ملاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام اور تورغر کے اضلاع میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جو گرمی کی شدت میں جزوی کمی لا سکتی ہے

ادھر گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش متوقع ہے، جو مقامی موسم کو خوشگوار بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سخت گرمی اور دھوپ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top