کیا پاکستانی ٹیم بنگلا دیش کا دورہ کریگی ؟ کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

کیا پاکستانی ٹیم بنگلا دیش کا دورہ کریگی ؟ کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی ہے کہ پاکستانی وائٹ بال ٹیم جولائی میں ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل ڈھاکا کا دورہ کرے اور تین ٹی20 میچز کی مختصر سیریز کھیلے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش نے تجویز دی ہے کہ تین میچوں پر مشتمل یہ سیریز 20، 22 اور 24 جولائی کو ڈھاکا میں منعقد کی جائے، جس کی میزبانی مکمل طور پر بنگلادیش کرے گا۔

یہ دورہ پاکستان کے ویسٹ انڈیز کے خلاف طے شدہ سیریز سے قبل ہوگا، جو کہ 31 جولائی سے امریکا میں شروع ہونے والی ہے، جس میں تین ٹی20 اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس مجوزہ دورے پر غور کر رہا ہے اور جلد ہی حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ اگر پی سی بی اس پیشکش کو قبول کر لیتا ہے تو یہ سیریز نہ صرف پاکستانی ٹیم کی عالمی کپ 2026 کی تیاریوں کے لیے اہم ہوگی بلکہ دوستانہ کرکٹ تعلقات کو مزید فروغ بھی دے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ماضی میں کئی دلچسپ سیریز ہو چکی ہیں، اور دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے شائقین کرکٹ میں بھرپور دلچسپی پیدا کرتے ہیں۔

Scroll to Top