تیسرا ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف

قذافی سٹیڈیم  لاہور میں جاری تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

 بنگلہ دیش کی جانب سے پرویز حسین نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رنز بنائے  جبکہ تنزید حسن نے 44، توحید ہریدوے نے 25 اور لٹن داس نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی اور عباس آفریدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف اور شاداب خان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بنگلہ دیش کو 58 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 202 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 144 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

پہلے ٹی20 میں بھی پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کیا اور بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دی۔ اس میچ میں حسن علی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور مہمان ٹیم کو آخری اوور میں 164 رنز پر روک دیا۔

Scroll to Top