نوشہرہ: اضاخیل میں زہریلے دودھ سے تین بچوں کی ہلاکت کا معمہ حل، سگی دادی قاتلہ نکلی

نوشہرہ: خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں زہریلے دودھ سے تین معصوم بہن بھائیوں کی المناک ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واردات بچوں کی اپنی سگی دادی نے انجام دی۔

واقعہ 19 مئی کو پیش آیا جب 7 سالہ مریم، 5 سالہ حریم، 4 سالہ محمد یمان اور ان کی والدہ نے دودھ پینے کے بعد طبیعت بگڑنے پر قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں تینوں بچے جان کی بازی ہار گئے، جب کہ ان کی ماں بچ گئی۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ بچوں کی دادی، شاہین بی بی، نے گھریلو جھگڑوں کے باعث اپنی بہو سے انتقام لینے کے لیے دودھ میں زہر ملا کر دیا۔

پولیس نے جب شاہین بی بی سے تفتیش کی تو اس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی بہو اش بی بی سے روزمرہ کے جھگڑوں سے تنگ آ چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : عیدالاضحی کیلئے خیبر پختونخوا پولیس کا خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل

پولیس نے بچوں کے والد بخت شیر کے بیان پر ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ واقعے نے پورے علاقے کو غم و اندوہ میں مبتلا کر دیا ہے، جب کہ پولیس مزید قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔

Scroll to Top