کوہاٹ: عباس آفریدی کے گھر دھماکہ، سابق سینیٹر سمیت 4 افراد زخمی

کوہاٹ :سابق سینیٹر عباس آفریدی کےگھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں عباس آفریدی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر زاہد اللہ نے تصدیق کی کہ عباس آفریدی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا گیس لیکج کی وجہ سے ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنوں:دنیا ترقی کے منازل طے کر رہی ہے مگر ہم امن کیلئے ترس رہے ہیں، مولانا سید نسیم علی شاہ

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Scroll to Top