صدر خطاب کے دوران اپوزیشن کی نعرے بازی انتہائی غیر مہذب ،غیر پارلیمانی عمل ہے،سردار حسین بابک

تحریک انصاف نے تعلیم میں کوئی اصلاحات نہیں کیں، تمام کام اے این پی کے دور میں ہوئے، سردار حسین بابک

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 2013 سے عمران خان کی جماعت کی حکومت ہے، لیکن تعلیم اور اساتذہ کے شعبے میں کوئی نمایاں اصلاحات نہیں کی گئیں۔

سردار حسین بابک نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیمی شعبے کو نظرانداز کیا، جبکہ حقیقی اصلاحات اور ترقیاتی کام اے این پی کے دور حکومت میں کیے گئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اے این پی کے دور میں اسکولوں کی اپ گریڈیشن، اساتذہ کی بھرتی، اور تعلیمی ڈھانچے کی بہتری کے لیے جامع اقدامات کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے، مگر موجودہ حکومت نے گزشتہ 11 برسوں میں اس شعبے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

سردار بابک نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف دعوے کرتی رہی ہے جبکہ عملی طور پر کوئی بہتری نظر نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیں : عوام کیلئے خوشخبری: پیسکو کا عید الاضحٰی پر لوڈشیڈنگ نہ کرنیکا فیصلہ،کنٹرول روم قائم

اے این پی رہنما نے مطالبہ کیا کہ تعلیم کے شعبے کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی فریضہ سمجھا جائے اور اساتذہ کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔

Scroll to Top