ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات جاری نہیں ہیں ، شیخ وقاص کا دو ٹو ک اعلان

پشاور ہائیکورٹ نے شیخ وقاص اکرم کی مقدمات کی تفصیلات کی درخواست نمٹا دی

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔

جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل بشیر وزیر نے موقف اپنایا کہ انہیں صرف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات درکار ہیں، جبکہ پنجاب میں درج مقدمات کے لیے وہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

اس موقع پر جسٹس ارشد علی نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کے مقدمات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے۔ جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے پہلے ہی درخواست گزار کو حفاظتی ضمانت فراہم کر رکھی ہے تاکہ انہیں گرفتار نہ کیا جائے، اس لیے متعلقہ ہائیکورٹس سے رجوع کیا جائے۔

سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شیخ وقاص اکرم کو 28 دن کی حفاظتی ضمانت دی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف نے تعلیم میں کوئی اصلاحات نہیں کیں، تمام کام اے این پی کے دور میں ہوئے، سردار حسین بابک

عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ مقدمات کی تفصیلات کے لیے متعلقہ دائرہ اختیار کی ہائیکورٹس، یعنی اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے۔

Scroll to Top