جنوبی وزیرستان میں امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ ، 7افراد جاں بحق

سوات میں بیٹے کے ہاتھوں باپ اور بھائی قتل

سوات کے علاقے فتح پور میں خاندانی جھگڑے پر بیٹے نے والد اور بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گاؤں سینے میںپیش آیا جس میں عمرزادہ اس کا بیٹا ارشد جاں بحق ہو گئے۔

لاشوں کو خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاندانی جھگڑے پر بیٹے نے فائرنگ کی، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واردات میں مقتول کا بیٹا حسیب اللہ، پوتا اسداللہ اور دیگر 5 نامعلوم افراد ملوث ہیں۔

مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Scroll to Top