28مئی ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے ، فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مردان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے والے پیپلز پارٹی کے رہنما اسد کشمیری کے بھتیجےموسی کی عیادت کی۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی موجودہ صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں “علی بابا چالیس چور” کی حکومت قائم ہے اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے میں ریکارڈ کرپشن کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے مساجد تک کو نہیں بخشا۔

گورنر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اپنے احتجاج کو جمہوری حق قرار دیتے ہیںلیکن جب دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان پرامن احتجاج کرتے ہیں تو ان پر لاٹھیاں برسائی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان پرامن لوگ ہیں اور ان کا 9 مئی جیسے واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔

گورنر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے 700 ارب روپے مل چکے ہیں مگر اس کے باوجود امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے۔ ان کے بقول، موجودہ صوبائی حکومت امن قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کا گورنر سے اختیارات لینا میرے لئے کوئی معنی نہیں رکھتا ، اختیارات ہو نہ ہو ، صوبائی حکومت کیلئے میرا نام ہی کافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سوات میں بیٹے کے ہاتھوں باپ اور بھائی قتل

انہوں نے مردان میں پولیس کی جانب سے ایک بے گناہ بچے پر فائرنگ کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی ہے، جو عید کے بعد پیش کی جائے گی۔

Scroll to Top