وفاقی دارالحکومت میں شدید گرمی کے بعد موسم نے انگڑائی لے لی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور مضافاتی علاقوں میں آندھی، تیز طوفان، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
شہر میں چلنے والی تیز اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے، جس سے درجہ حرارت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ موسم کی اس خوشگوار تبدیلی سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں مزید بارش متوقع ہے، جو موسم کو مزید خوشگوار بنا سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔