خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ ملاکنڈ، بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں محسوس کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق زمین میں اچانک لرزش کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کے حوالے سے محکمہ زلزلہ پیما (سیسمولوجی ڈیپارٹمنٹ) کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا زلزلہ کی فالٹ لائن پر واقع ہونے کے باعث اس قسم کی قدرتی سرگرمیوں کی زد میں رہتا ہے، جس کے پیشِ نظر ماہرین وقتاً فوقتاً احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کرتے ہیں۔

Scroll to Top