آفتاب عالم کو وزیر خزانہ کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 13 جون کو پیش کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ صوبائی اسمبلی میں وزیر قانون آفتاب عالم پیش کریں گے، جنہیں اس مقصد کے لیے وزیر خزانہ کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے۔

بجٹ کی تیاری مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کی ہے، تاہم وہ اسمبلی کے رکن نہ ہونے کے باعث ایوان میں بجٹ پیش نہیں کر سکتے۔ اس لیے وزیر قانون آفتاب عالم کو یہ ذمے داری سونپی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پہلے ہی اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ بجٹ عمران خان کے وژن کے مطابق ٹیکس فری ہوگا، تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے اور معاشی دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں  : خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ

صوبائی حکومت کے مطابق بجٹ میں عوام دوست اقدامات، ترقیاتی منصوبے، اور معاشی استحکام کو ترجیح دی جائے گی۔ بجٹ اجلاس پر صوبے بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

Scroll to Top