نئی دہلی : سینئر دفاعی تجزیہ کار اور بھارتی صحافی پروین ساہنی نے کہا ہے کہ پاکستان ائیر فورس کا چین سے حاصل کردہ J-10طیارہ اور PL-15 میزائل کا کمبینیشن بہت ہی مؤثر اور خطرناک ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اب چین سے J-35A فائٹر جیٹ اور HQ-19 دفاعی نظام بھی حاصل کر رہا ہے جو اس فورس کو مزید طاقتور بنا دے گا۔
پروین ساہنی کے مطابق اگلے چند سالوں میں پاکستان ائیر فورس دنیا کی بہترین فضائی افواج میں شمار ہوگی، اور جدید چینی ٹیکنالوجی کے ساتھ اس کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، رافیل اصل ہدف تھا، پروین ساہنی کا انکشاف
انہوں نے کہا J-10 اور PL-15 کا امتزاج بہت خطرناک ہے، اور J-35A اور HQ-19 کے شامل ہونے سے پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیتیں ایک نئی سطح پر پہنچ جائیں گی۔