پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، رافیل اصل ہدف تھا، پروین ساہنی کا انکشاف

نئی دہلی : سینئر بھارتی صحافی اور دفاعی تجزیہ کار پروین ساہنی نے کرن تھاپر کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ فضائی جھڑپ میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، جن میں رافیل طیارہ اصل ہدف تھا۔

پروین ساہنی نے کہا کہ ان کے مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر فورس نے کارروائی کے دوران رافیل، میراج 2000، سکھوئی SU 30 اور مگ 29 طیاروں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جدید چینی ٹیکنالوجی، J-10C طیاروں اور PL-15 میزائلوں کا استعمال کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک فرانسیسی انٹیلیجنس افسر نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کا کم از کم ایک رافیل طیارہ گرایا گیا ہے، تاہم تعداد ایک سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رافیل طیاروں کی پاکستان کیخلاف جنگ میں ناکامی نے بھارت کی فضائی طاقت کی حقیقت بے نقاب کر دی

پروین ساہنی نے کہا کہ بھارتی حکومت اور وزارت دفاع کی مسلسل خاموشی اس بات کا اشارہ ہے کہ صورتحال سنگین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نقصان نہیں ہوا تو حکومت کو کھل کر اس کی تردید کرنی چاہیے تھی۔

Scroll to Top