خیبرپختونخوا کابینہ نے آئندہ مالی سال کےلیے صوبائی بجٹ کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے زیرصدارت کابینہ اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی گئی۔
بجٹ 2025-26کا کل تخمینہ 2ہزار 119 ارب روپے ہے۔
بجٹ میں صوبائی حکومت کی آمدن کا تخمینہ ایک ہزار 778 ارب 90 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ بجٹ میں وفاق کی جانب سے صوبے کو ایک ہزار 576 ارب روپے ملیں گے، صوبائی حکومت نے اپنی آمدن کا تخمینہ 129 ارب روپے تجویز کیا ہے۔
وزیرخزانہ خیبرپختونخوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ آج تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا جارہا ہے، امن وامان اورعوام کیلئےاس بجٹ میں بہت کچھ ہے، پولیس کے ہتھیار اور ان کی تنخواہوں کے حوالے سے بڑا پیکج ہے، ہنرمند اور کاروباری طبقے کیلئے بجٹ میں پیکج ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایران جلد معاہدہ کرے، ورنہ کچھ نہیں بچے گا، ٹرمپ کی وارننگ
آفتاب عالم نے کہا کہ بجٹ میں عوام پرکوئی اضافی ٹیکس نہیں ڈالاگیا، بجٹ میں لائف انشورنش بھی شامل کی گئی ہے، معاشی طور پر ہمارا صوبہ مستحکم ہوچکاہے، کمزور طبقہ کیلئے پلاٹس ٹیکس کی مدمیں 5فیصدتک چھوٹ دی ہے۔