ادارے کیا کررہے ہیں ، سب کے سامنے ہے ،76 سال کی فرعونیت انجام کے قریب ہے، علی امین

پشاور،علی امین گنڈا پورکی اپوزیشن کو بجٹ تجاویز دینے کی پیشکش، فاٹااور پاٹا پر ٹیکس مسترد

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی اسمبلی میں خطاب کے دوران اپوزیشن کو بجٹ تجاویز دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گاکیونکہ یہ اسمبلی عوام کے ووٹ سے منتخب ہوئی ہے۔

اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ “جس نے بھی غلط طریقے سے ارکان کا انتخاب کیا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں غرق کر دے۔”

وزیر اعلیٰ نے گورنر خیبر پختونخوا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ گورنر نے اجلاس بلانے کی سمری منظور نہیں کی، جس کے باعث حکومت کو متبادل طریقے سے اجلاس بلانا پڑا۔

انہوں نے اسے تحریک انصاف کے خلاف ایک اور سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ “9 مئی، پھر 8 فروری اور اب اجلاس نہ بلانے کی کوشش یہ سب ایک تسلسل کی کڑیاں ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبائی بجٹ کی منظوری دیدی

قبائلی اضلاع سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس نافذ کرنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔ “ہم اس ٹیکس کی وصولی میں رکاوٹ بنیں گے۔”

Scroll to Top