مردان میں گھریلو تنازع پر فائرنگ، فیصل آباد سے آئے میاں بیوی قتل

مردان میں گھریلو تنازع پر فائرنگ، فیصل آباد سے آئے میاں بیوی قتل

مردان کے تھانہ جبر کے علاقے ملیانو کلے میں غیرت کے نام پر فائرنگ کے نتیجے میں فیصل آباد سے آئے میاں بیوی قتل کر دیئے گئے ۔

پولیس کے مطابق ظفر اقبال نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور وہ اپنے بھائی کے گھر مہمان بن کر آئے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق پانچ ملزمان نے ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے باعث دونوں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت ، باراتیوں کی گاڑی دریا میں جاگری ، دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق

پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Scroll to Top