پاک ترک وزرائےخارجہ کا رابطہ، خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہار تشویش

پاک ترک وزرائےخارجہ کا رابطہ، خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہار تشویش

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ وزیرخارجہ حکان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم سفارتی رابطے میں ترک وزیر خارجہ حکان فیدان نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر بلاجواز حملوں پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے

دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ آئندہ ہفتے ترکی روانہ ہوں گے، جہاں وہ استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلاء مکمل، مزید اقدامات جاری

اسحاق ڈار استنبول میں اسلامی تعاون یوتھ فورم کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے جہاں ترک صدر رجب طیب اردوان کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

Scroll to Top