کے پی میں بارش کے بعد بجلی معطل، متعدد فیڈرز ٹرپ، مرمت جاری

دیر بالا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

دیر بالا: دیر بالا میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی شدید متاثر کر دی ہے۔

شدید گرمی کے دوران بجلی کی عدم دستیابی نے نہ صرف گھریلو صارفین کو پریشان کر رکھا ہے بلکہ کاروباری طبقہ، دکاندار، طلبہ، مریض اور مزدور پیشہ افراد بھی سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی مسلسل بندش کے باعث کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں، طلبہ امتحانات کی تیاری نہیں کر پا رہے اور اسپتالوں میں مریض گرمی اور سہولیات کی عدم دستیابی سے پریشان ہیں۔ مزدور طبقہ بھی دن بھر کی مشقت کے بعد بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سکون سے آرام نہیں کر پاتا۔

یہ بھی پڑھیں : صوابی: شدید لوڈشیڈنگ اور سڑکوں کی ابتر حالت کے خلاف ترکئی ہاؤس کے سامنے شہریوں کا احتجاج

عوامی حلقوں نے حکومت اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے اور دیر بالا میں بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

Scroll to Top