ایبٹ آباد: تریاڑہ روڈ کے قریب جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

ایبٹ آباد: ظفر مارکیٹ، تریاڑہ روڈ کے قریب واقع جنگل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر روانہ ہو گئیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق جائے وقوعہ پر اندھیرے راستے اور گاڑی کے لیے راستہ نہ ہونے کے باعث ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیدل مسافت طے کی اور دستی وسائل استعمال کرتے ہوئے روایتی طریقوں سے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت، انتھک محنت اور جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخرکار آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ترجمان کے مطابق اگر بروقت کارروائی نہ کی جاتی تو آگ قریبی آبادی تک پھیل سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ہری پور کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ بے قابو، کئی میل رقبہ متاثر، ہیلی کاپٹرز طلب

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جنگلات اور پہاڑی علاقوں میں آگ سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر اطلاع دیں۔

Scroll to Top