شندور پولو فیسٹیول 20 سے 22 جون تک منعقد ہوگا، تمام تیاریاں مکمل

شندور : دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں روایتی شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد 20 سے 22 جون تک کیا جائے گا۔ اس تاریخی اور ثقافتی میلے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

فیسٹیول کا انعقاد خیبر پختونخوا حکومت، گلگت بلتستان حکومت اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے باہمی تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

12 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر واقع شندور میدان میں اس منفرد ایونٹ کے لیے پولو گراؤنڈ سمیت دیگر سہولیات مکمل کر لی گئی ہیں۔

فیسٹیول کے دوران دلچسپ پولو میچز کے ساتھ ساتھ پیراگلائیڈنگ اور پیرا ٹروپنگ کے مظاہرے بھی پیش کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بی آر ٹی بس ریپڈ ٹرانزٹ نہیں ، بلکہ برڈن ریپڈ ٹرانزٹ ہے، احمد کریم کنڈی

ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شندور میلے میں شرکت کے لیے پہنچنے کی تیاریاں مکمل کر چکی ہے، اور ایک بار پھر شندور وادی ثقافت، کھیل اور قدرتی حسن کا مرکز بننے جا رہی ہے۔

Scroll to Top