خیبر پختونخوا کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری اور عوام دوست ہے، داور خان کنڈی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی داور خان کنڈی نے خیبر پختونخوا کے بجٹ کو تاریخی اور عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مکمل ٹیکس فری بجٹ ہے، جس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔

اپنے بیان میں داور خان کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو این ایف سی ایوارڈ میں اس کا جائز حصہ نہیں دیا جا رہا، اس کے باوجود صوبائی حکومت صحت کارڈ جیسے عوامی فلاحی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے وفاقی بجٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ صرف امیروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے، جبکہ غریب عوام کے لیے اس میں کچھ نہیں رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بی آر ٹی بس ریپڈ ٹرانزٹ نہیں ، بلکہ برڈن ریپڈ ٹرانزٹ ہے، احمد کریم کنڈی

داور خان کنڈی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے۔

Scroll to Top