خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی، لیاقت علی خان نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا خیرات نہیں، اپنا حق مانگتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، تمباکو پیدا کرتا ہے، اور اپنی زمینیں قومی منصوبوں کے لیے قربان کرتا ہے، اس کے باوجود صوبہ مسلسل محرومی کا شکار ہے۔
لیاقت علی خان نے کہا کہ ڈیم ہمارے، مگر بجلی لاہور کو جاتی ہے۔ ایک روپے میں یونٹ خرید کر ہمیں 84 روپے میں بیچا جاتا ہے۔ ہم خیرات نہیں مانگتے، ہمارا حق دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کا ترقیاتی بجٹ ناکافی، تھرو فارورڈ 1400 ارب تک جا پہنچا، سردار حسین بابک
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو صوبوں کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا اور وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانی چاہیے، تاکہ خیبر پختونخوا کے عوام کو ان کا جائز حق مل سکے۔