پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما ثمر ہارون بلور نے پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور میں منعقد ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں عوام کو پیسے دے کر بلایا گیا اور شرط رکھی گئی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقریر تک جلسہ گاہ میں موجود رہیں۔
ثمر ہارون بلور نے مزید کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جلسے میں خود تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے بھی شرکت نہیں کی، اور اس بار علی امین گنڈاپور کو تنہا میدان میں اترنا پڑا۔
انہوں نے اسرائیل ایران کشیدگی پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یہ سمجھ رہا تھا کہ وہ حملہ کرے گا، تباہی مچائے گا اور کوئی جواب نہیں دیا جائے گا، لیکن ایران کی جوابی کارروائی نے اسرائیل کا پورا نظام ہلا کر رکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صوبائی بجٹ عوام کو ریلیف نہیں، تکلیف دے رہا ہے، عدنان خان
ان کا کہنا تھا کہ اب اسرائیل، شدید نقصان کے بعد، امریکا کو جنگ میں کھینچنے کی کوشش کر رہا ہے۔